Categories
News

اتحادی تیار ہوں اور کمر کس لیں۔۔۔!!!حالات انتہائی کشیدہ، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم و جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عید کے بعد تازہ دم ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

مقامی قائدین سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست کا محور پی ڈی ایم ہے۔عید کے بعد تازہ دم ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے، پی ڈیم ایم اپنے فیصلے خود کرے گی، مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی کے جواب کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے جے یو آئی کے مقامی ذمہ داران سے کہا کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری کے لئے ضلعی ہیڈکوارٹر پر عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں، عید کے بعد حتمی لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے امیر مجلس احرار اسلام پاکستان سید کفیل شاہ بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے مارچ کے مہینے میں لانگ مارچ کرنے ا ور اسلام آباد میں جا کر دھرنے دینا کا اعلان کررکھا تھا مگر پیپلز پارٹی کی طرف سے استعفے نہ دینے کے بعد اس تحریک میں رکاوٹ آ گئی اور لانگ مارچ کا پلان کھٹائی میں پڑ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *