Categories
Totkay

ڈاکٹر بلقیس کا خواتین کے لئے شاندار تحفہ ، چکی کے آٹے سے پائیں صرف 5 منٹ میں خوبصورت بے داغ جلد

گھر میں رہنے والی خواتین اکثر اپنی طرف سے لاپرواہ ہوجاتی ہیں، وہ نہ اپنی جلد کا خیال رکھتی ہیں نہ اپنی صحت کی طرف کوئی توجہ دیتی ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد صرف اپنے اور بچوں کا خیال رکھنا ہوتاہے۔ ان کی سب سے بڑی ٹینشن یہ ہوتی ہے کہ وہ پارلرز میں جا کرسروسز لینا اپنا وقت اور پیسہ برباد کرنے کے برابر سمجھتی ہیں اس لئے پارلرز بھی نہیں جاتیں اور خود بھی اپنی طرف توجہ نہیں دیتیں ۔

ان کی اسی الجھن اور مشکل کو سمجھتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایسی شاندار ریمیڈی بتا دی کہ ایک ایسی چیز سے اپنے حسن اور جلد کا خیال رکھنے کا طریقہ بتایا جو کہ ہر وقت خواتین کے استعمال میں رہتی ہے ۔ جی ہاں چکی کے آٹے سے ایسا نسخہ بتادیا کہ جس سے صرف 5 منٹ میں آپ کی جلد ایسی خوبصورت ہو جائے گی کہ لوگ سمجھیں گے کہ آپ کسی مہنگے پارلر سے فیس پالش کروا کر آئی ہیں۔ چکی کا آٹا 1 چائے کا چمچ دہی 2 کھانے کے چمچ ان دونوں چیزوں کو ملا کر یک جان کر لیں۔ 5 منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔ اب اسے انگلی سے مسل کر دیکھیں کریمی ٹیکسچر ہوگیا ہے تو اب اس کو چہرے پر ماسک کی طرح لگا کر 5 سے 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔اس کے بعد سادہ پانی سے منہ دھو لیں۔ اسے گردن پر ہاتھوں پیروں پر بھی لگا یا جا سکتا ہے۔ چہرے دھو کر آپ کو خود بھی یقین نہیں آئے گا کہ اتنی دودھیا رنگت اور نرم ملائم صاف ستھری جلد کی مالک آپ ہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔