Categories
Totkay

بال لمبے اور گھنے بنانے ہیں تو سر کی مالش کے بجائے ان 5 طریقوں کو استعمال کریں

بال لمبے اور گھنے بنانے ہیں تو سر کی مالش کے بجائے ان 5 طریقوں کو استعمال کریں۔
بغیر مالش بال خوبصورت بنانے کے طریقے
بغیر کسی مغزیات سے بھرپور تیل کی مالش کے بال لمبے اور گھنے بنانا اس لیے بھی ضروری ہوتا ہے کہ انسان ہر وقت تیل کی چپچپاہٹ سے اکتا بھی جاتا ہے اور گرمی کے موسم میں تو تیل کا استعمال اس حوالے سے بھی دشوار لگتا ہے کہ اس موسم میں تیل کی مالش سے مزید گرمی محسوس ہوتی ہے۔

1: غذا میں پروٹین کا زيادہ استعمال
ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر آپ کی غذا میں پروٹین کی کمی ہو یا آپ گوشت کا استعمال کم کرتے ہوں تو اس سے آپ کے جسم میں زنک نامی معدنیات کی کمی ہو سکتی ہے جو کہ بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے اور بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ اگر آپ بالوں کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں تو پھر آپ کو اپنی ڈائٹ کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے، لہٰذا گوشت کھائیں ہر قسم کے گوشت میں پروٹین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم میں زنک کی کمی کو پورا کر کے بالوں کو صحت مند بناتا ہے۔


2: زيادہ جھاگ بنانے والے شیمپو سے بچیں
عام طور پر بالوں کی صفائی کے لیے شیمپو سب ہی استعمال کرتے ہیں لیکن شیمپو میں زیادہ جھاگ بنانے کے لیے اس کے اندر سلفیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ حساس اور کمزور بالوں والے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے شیمپو کی خریداری کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ایسا شیمپو خریدیں جس میں سلفیٹ نہ ہو یا پھر اس کی مقدار بہت کم ہو کیوں کہ اس کے استعمال سے بالوں کی قدرتی چکنائی ختم ہو جاتی ہے۔
3: ہئير ڈرائیر اور اسٹریٹنر کا استعمال کم کریں
اکثر افراد بالوں کو مختلف قسم کے اسٹائل دینے کے لئے ہئير ڈرائی اور مختلف اسٹائل دینے کے لیے اسٹریٹنر وغیرہ کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں،جس کی وجہ سے بالوں کے اندرقدرتی طور پر موجود سوراخ بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بالوں میں آکسیجن کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور اس سے بال کمزور ہو جاتے ہیں- اس وجہ سے اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ ایسے تمام چیزوں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔


4: سر کی جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
عام طور پر اکثر افراد اپنے چہرے کی صفائی کے لیے اسکرب کا استعمال کرتے ہیں جس کا مقصد چہرے کی جلد پر موجود مردہ خلیات کو صاف کرنا ہوتا ہے لیکن یہ بات یاد رکھیں جس طرح چہرے کی جلد کی صفائی ضروری ہوتی ہے اسی طرح کھوپڑی کی جلد کی صفائی کرنا ابھی بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ سر کی جلد پر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو مردہ جلد کے ساتھ جمع ہو کر خشکی اور سکری کے بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔ جس کو دور کرنے کے لیے شیمپو کے ساتھ ساتھ صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ کھوپڑی پر بننے والے ایسے مردہ خلیات کو صاف کیا جا سکے تاکہ بالوں کی نشونما اچھے انداز میں ہوسکے۔
5: وٹامن سی کا استعمال
جس طرح وٹامن سی کا استعمال اچھی جلد اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے اسی طرح سے وٹامن سی کا استعمال بالوں کی اچھی صحت کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ وٹامن سی کے حصول کے لیے تازہ پھل اور سبزیوں کو کھانا صحت کے لیے کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بالوں کی اچھی نشو نما کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔
ان تمام طریقوں کے استعمال سے بالوں کو نہ صرف صحت مند اور گھنا بنایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تیل کی مالش کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔