Categories
صحت

دھنیا صرف سبزی نہیں ایک دوا بھی ہے

ہرا ہرا دھنیا کسی بھی ڈش کے ذائقہ میں صرف اضافہ نہیں کرتا بلکہ اس کی مہک سے بھوک بھی بڑھ جاتی ہے۔ دھنیا کے بارے میں جتنا لوگ سوچتے ہیں، اس کے فوائد ان کی سوچ سے کہیں زیادہ ہیں، یہاں ہم آپ کو دھنیا کے چند اہم ترین فوائد سے بتائیں گے۔

دھنیا کے فوائد
٭ دھنیا نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
٭ دھنیا کے استعمال سے کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے۔
٭ دھنیا معدے کی جلن میں مفید ہے۔
٭ متلی اور پیچش میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭ دھنیا کثرت حیض میں کمی لاتا ہے۔
٭ دھنیا جوڑوں کے دردوں میں آرام لاتا ہے۔
٭ دھنیا ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھی ہوئی شکر میں کمی لاتا ہے۔
٭ دھنیا پیٹ درد میں مفید ہے۔
٭ دھنیا ہاضمے کو درست رکھتا ہے۔
٭ دھنیا معدے کو طاقت دیتا ہے۔


٭ دھنیا کے استعمال سے اچھی نیند آتی ہے۔
٭ سبز دھنیا کے استعمال سے قے رک جاتی ہے۔
٭ دھنیا کے استعمال سے بواسیر کا خون آنا بند ہو جاتا ہے۔
٭ دھنیا کھانے سے پیشاب جل کر نہیں آتا۔
٭ دھنیا پیٹ درد اور گیس کو ختم کرتا ہے۔
٭ دھنیا سے انٹریوں کی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔
٭ دھنیا منہ کے چھالوں اور السر میں کھانا صحت دیتا ہے۔
٭ دھنیا جوڑوں کی سوجن کو دور کرتا ہے۔
٭ دھنیا خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ دھنیا گردوں کے لئے بھی مفید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔