Categories
صحت

ٹماٹر‘ نظر، کینسر، دل اور دماغی امراض کیلئے مفید

امراض سے محفوظ رہنے کے لئے ٹماٹر کا استعمال انتہائی مفید قرار دیاہے۔
اوہایویونیوسرٹی کے شعبہ صحت کی جدید تحقیق میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ روانہ تین ٹماٹر کھانے والےدل و دماغ کی کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابقٹماٹر جسے سرخ جواہر بھی کہا جاتا ہے جو ہر گھر کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہے،اس کا استعمال فالج سمیت دماغی امراض اورجلد کے سرطان کے خطرے کو کم بلکہ روک بھی سکتا ہے۔
امریکی ماہرین صحت کے مطابق ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزا کیراٹونوئیڈز جو جلد کے اندر جمع ہوتے رہتے ہیں وہ جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں کے ہولناک نقصان سے بچاتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق ٹماٹروں میں لائسوپین اور اینتھو سائننس کی بھرپور مقدار نظر کی کمزوری، امراضِ قلب، کینسر اور دماغی امراض کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔