Categories
صحت

جو کے پانی کے وہ حیران کن فوائد جن سے آپ ناواقف ہیں

دنیا کی پانچویں بڑی فصل جو کو آج سے تقریبا دس ہزار سال پہلے کاشت کرنا شروع کیا گیا تھا ۔ جو کی اتنے بڑے پیمانے پر کاشت کی وجہ اس کی افادیت ہے ۔ جو کا استعمال ہمارے لیے خوراک کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے ۔ جو کے پانی کے بے شمار طبی فوائد کی وجہ سے جو کے مشروب کو مشروبات کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے ۔

فوائد:
یوں تو جو کے پانی کے بے شمار فوائد ہیں ۔ لیکن ان میں سے چند یہ ہیں ۔ا س کا پانی اگر روزانہ استعمال کیا جائے تو اس سے ہماری آنتوں کی صفائی ہوتی ہے اور ہمارے جسم سے فالتو مادوں کا اخراج ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے انسان شوگر جیسے مرض سے بچ جاتا ہے ۔جو کا پانی بڑھے ہوئے وزن کو کم کرتا ہے ۔ اس میں موجود فائبر ہمارے معدے کو بھرا رکھتی ہے ۔ جس کی وجہ سے بار بار بھوک نہیں لگتی ۔

یہ پانی جسم کی چربی کو کم کرتا ہے اور خوراک کو جلد از جلد ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے ۔ جو کا پانی شوگر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے ۔ یہ انسانی نظام میں موجود انفیکشن کو ختم کرتا ہے ۔ انسانی جسم میں اداسی اور غم پیدا کرنے والے ہارمونز کی تعداد بڑھ جائے تو ہم ذہنی طور پر پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ جو کا پانی ہمیں خوشگوار رکھتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہمارا ڈپریشن ختم ہو جاتا ہے ۔ جو کے پانی میں شامل بیٹا گلوکین اور فائبر کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انسان کا کولیسٹرول اور بلڈ کنٹرول رہتا ہے ۔جو کا پانی ہمارے جسم اور دل کو توانا اور مضبوط بناتا ہے۔ اس کے پانی میں موجود منرلز اور وٹامنز انسانی ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت مفید ہیں۔ اس کی وجہ سے انسانی ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں ۔ جو کا پانی اگر اپنی خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ ہمارے جسم کو بیماریوں سے لڑنے کے قابل بنا دیتا ہے۔


کالے زیرے کے چند طبی فوائد
جو کا پانی بالوں کو لمبا اور صحت مند کرنے کے لئے بھی مفید ہے ۔ اسے پینے سے انسان کے بال لمبے ، گھنے اور صحت مند رہتے ہیں اور بالوں کا گرنا بھی بند ہو جاتا ہے ۔ جو کہ پانی میں زنک شامل ہوتا ہے ۔ جو ہمارے جسمانی زخموں کو بھرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ پانی ہمارے جسم کو جوان اور صحت مند رکھتا ہے ۔ جو کے پانی کے استعمال سے چہرے پر داغ دھبے نہیں بنتے اور کیل مہاسوں سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے ۔
جو کا پانی بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے ۔
جو کی مقدار سے پانچ گنا زیادہ پانی لے لیں اور اس پانی میں جو بھگو دیں ۔ کچھ گھنٹے جو بھگونے کے بعد اسے اچھی طرح پکالیں ۔ یہاں تک کہ پانی ابل ابل کر تین گنا رہ جائے ۔ آپ اس پانی کو ٹھنڈا کر کے یا نیم گرم بھی پی سکتے ہیں ۔ اگر آپ چاہیں تو اس پانی کو چھان کر اس میں شہد ، لیموں ، دار چینی یا ادرک وغیرہ بھی شامل کرکے پی سکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔