Categories
Totkay

ایلوویرا کے چند طبی فوائد

ایلوویرا ایک جنگلی پودا ہے جو کسی بھی قسم کی مٹی میں افزائش پاتا ہے ۔ یہ پودا دنوں میں بڑھتا ہے ۔ ایلو ویرا کا مادہ لیس دار اور کڑوا ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ جوڑوں کے درد ، ایکنی ، شوگر ، کینسر ، جگر کے مسائل ، کیل مہاسے اور بالوں کی خوبصورتی کے لئے بھی ایلوویرا کا استعمال بہترین ہوتا ہے ۔ ایلوویرا کے چند طبی فوائد درج ذیل ہیں ۔

جو لوگ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے وزن کو کم کریں ۔ انہیں چاہیے کہ وہ صبح نہار منہ ایلوویرا کا مشروب پی لیں ۔ یہ مشروب بنانے کے لیے ایلوویرا کا پانچ انچ کا ٹکڑا لے کر اس کا لیس دار مادہ نکال لیں اور دو عدد کھیرے کے ساتھ گرائنڈ کرکے پی لیں ۔ اگر آپ اس کا ذائقہ خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی اور پھل یا سبزی بھی شامل کر سکتے ہیں ۔ اس مشروب سے آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی ختم ہوجاتی ہے اور وزن میں نمایاں کمی آتی ہے ۔ اگر آپ چاہیں تو ایلوویرا جیل کو بغیر کسی سبزی کے بھی گرائنڈ کرکے پی سکتے ہیں ۔ ایلوویرا جیل کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے ۔ جسم میں موجود زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتا ہے اور یہ جوڑوں کے درد میں بھی بے حد مفید ہے ۔

بالوں کو نرم چمکدار اور لمبا کرنے کے لیے ایلوویرا کو بالوں میں لگانا چاہیے ۔ الویرا جیل کو گرائنڈ کر کے اس میں ایک چمچ لیموں کا رس ، ایک چمچ سیب کا سرکہ ۔ ایک چمچ پیاز کا رس اور ایک چمچ آلو کا رس شامل کر کے بالوں میں لگانے سے بال گھنے اور چمکدار ہو جاتے ہیں ۔ سر کی خشکی اور سکری بھی ختم ہوجاتی ہے ۔ ایلوویرا جیل کا استعمال جلد کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ جلد کے داغ دھبے ختم کرتا ہے ۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے جلد کو جھلسنے سے بچاتا ہے ۔ یہ کیل مہاسوں اور جھریوں سے نجات دلاتا ہے اور جلد کو صحت مند بناتا ہے ۔ ایلوویرا جیل اور اسی مقدار میں پسا ہوا ٹماٹر لے لیں ۔ اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کر لیں ۔ اس کو روزانہ تیس منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں ۔ 30 منٹ بعد چہرہ صاف پانی سے دھولیں ۔ اس سے آپ کے چہرے کی جھریاں ختم ہو جائی گی اور جلد پر موجود داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے ۔ ایلوویرا جیل آنتوں کی صفائی بھی کرتی ہے اور معدے کی جلن سے بھی نجات دلاتی ہے ۔ ایلوویرا جیل کو گرائنڈ کر کے کھانے سے پہلے آدھا گلاس پی لیں ۔ تو اس سے پیٹ کے تمام مسائل کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔