Categories
Totkay

اجوائن آپکے چہرے پر فلمی چمک لا سکتی ہے اس طریقے سے استعمال کریں

غذائیت سے بھرپور اجوائن کا استعمال نہ صرف آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ جلد سے متعلق مسائل کو بھی دور کرتا ہے ۔ اس کے استعمال سے جلد اندر سے صاف ہو جائے گی اور چہرے پر قدرتی چمک پیدا ہو گی۔ اس آرٹیکل سے جانیے آپ اجوائن کو کن طریقوں سے استعمال کر کے جلد کے مسائل کو دور کر کے چہرے کو تروتازہ اور جوان بنا سکتے ہیں۔

جلد کی انفیکشن
اجوائن میں خون صاف کرنے کی خصوصیات ہیں جو خون کو اندر سے صاف کرتی ہیں اور گندگی کو دور کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اجوائن میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو جلد کی انفیکشن کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ چہرے کی انفیکشن دُور کرنے کے لیے ایک پیالے میں کچھ اجوائن کا پوڈر لیں۔ اب اس کا آمیزہ دہی کے ساتھ اچھی طرح پھینٹ کر تیار کریں اور اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ تک لگا رکھیں پھرنیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں اس سے جہاں چہرہ کھل اُٹھے گا وہاں چہرے کی جلد میں موجود جراثیموں کا خاتمہ ہو جائے گا اور مسام کھل جائیں گے اور چہرے سے انفیکشن ختم ہو گی۔
کیل مہاسوں کے لیے
اجوائن کا اوپر درج دہی میں بنا فیس پیک لگانے سے کیل مہاسوں کی وجہ سے درد اور ان کی سرخی کے مسئلے میں آرام دیتا ہے ۔ اجوائن میں تھائمل کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو کہ ایک طاقتور جراثیم کش ہے۔ اجوائن میں شامل اینٹی اینفلامیٹری خصوصیات چہرے پر انفیکشن سے ہونے والی سوزش کا خاتمہ کرتی ہیں اور چہرے کی جلد کو نارمل بناتی ہیں اور اس کی چمک میں اضافہ کرتی ہے۔
ایکنی کے لیے
ایکنی کے مسئلے کو دور کرنے کے لیے اجوائن کو پیس لیں اور اس میں تازہ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں۔ متاثرہ جگہ پر روئی کے ساتھ تھوڑا سا پیسٹ لگائیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں اس سے فائدہ ہوگا اور آپ کو مہنگے کاسمیٹکس خریدنے نہیں پڑیں گے۔

جوڑؤں کا درد
اجوائن میں قدرتی درد کش اور اینٹی سوزش خوبیا ں شامل ہیں جو اسے جوڑوں کے درد کے لیے انتہائی اکسیر بنا دیتی ہیں۔ جوڑوں کا درد دُور کرنے کے لیے کچھ پھل پیس بنا کر اس میں اجوائن کا پاوڈر شامل کریں اور اسے جوڑوں پر باندھ لیں اور نہانے سے پہلے گرم پانی کی بالٹی میں تھوڑی اجوائن شامل کر کے پھر اس پانی سے غسل لیں۔ چہرے کی جلد کی شادابی کا بڑا تعلق انسان کے نظام انہظام سے ہے اور اجوائن اور اس کا تیل اپنی تھائمل اور اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خوبیوں کی وجہ سے پیٹ کے جراثیموں کا خاتمہ کر دیتی ہیں اور انہیں ہضم کے عمل کو متاثر کرنے سے روکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اجوائن دل کی رگوں میں کیلشیم کو شامل ہونے سے روکتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر نارمل رہنے میں مدد ملتی ہے۔ اجوائن کا تیل گرم کر کے پینا نزلہ زکام کھانسی وغیرہ کا خاتمہ کر دیتا ہے اور بلغم کو خارج کر کے سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ اور دانت درد میں اجوائن کے تیل کو دانتوں پر ملنا درد میں راحت دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔