Categories
صحت

عام کھائے جانے والے 7 کھانے جو ہڈیوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں

ہڈیوں کے بہتر کام کے لیے صحت مند غذا ضروری ہے۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذا ہڈیوں کو مضبوط رکھتی ہے۔ کچھ کھانے ایسے ہیں جو آپ کی ہڈیوں کو کمزور کرسکتے ہیں۔ روزانہ کھائے جانے والے یہ کھانے جسم کی کیلشیم جذب کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں۔

نمبر 1 نمک
زیادہ مقدار میں نمک کا استعمال جسم میں کیلشیم کو کم کرتا ہے۔ اس سے آسٹیوپوروسس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایک امریکی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے پایا کہ جن لوگوں کو زیادہ نمکین کھانے کی عادت ہوتی ہے وہ آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی بیماری) کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ نمک کا زیادہ استعمال جہاں ہڈیوں کو متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے وہاں یہ ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری کو پروان چڑھاتا ہے اس لیے اپنے کھانوں میں نمک کو حد سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
نمبر 2 میٹھا
زیادہ مقدار میں میٹھے کھانوں کا استعمال جہاں ذیابطیس جیسے مرض کو پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے وہاں ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ جب لوگ بہت زیادہ چینی کھاتے ہیں اور ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور کھانا نہیں کھا پاتے تو اس سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔


نمبر 3 چائے کافی
چائے اور کافی کا بہت زیادہ استعمال بھی بہت سی بیماریوں کیساتھ ساتھ ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ ان مشروبات میں کیفین شامل ہوتی ہے اور کیفین کا زیادہ استعمال خواتین میں ہڈیوں کی کثافت کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے جس سے ان کی ہڈیاں کمزور ہو کر معمولی چوٹ سے بھی ٹوٹ سکتی ہیں۔ کیفین ہڈیوں سے کیلشیم کو خارج کرنے کا باعث بنتی ہے جس سے ہڈیوں کی کئی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
نمبر4 سوڈا
سوڈا جہاں بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے وہاں یہ جسم کے لیے کئی طریقے سے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک سوڈے کا زیادہ استعمال بھی ہڈیوں سے کیلشیم کو خارج کرنے اور انہیں کمزور کرنے کا ایک بڑا سبب ہے اس لیے اپنی خوراک میں سے اس کھانے کو مکمل طور پر نکال دیں کیونکہ یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ کھانا ہے۔

نمبر 5 برائیلر چکن
بہت زیادہ چکن کا استعمال بھی ہڈیوں کو کمزور کر سکتا ہے کیونکہ جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین کا زیادہ استعمال جہاں گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے وہاں اس سے خون میں تیزابی مادے زیادہ مقدار میں پیدا ہوتے ہیں اور یہ خون کی پی ایچ کو بھی متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس لیے ماہرین کے نزدیک زیادہ مقدار میں چکن کھانا صحت کے لیے مفید نہیں سمجھا جاتا۔
نمبر 6 الکوحل
اس کھانے میں انسان کی صحت کے لیے نقصان ہی نقصان ہے اور اسکا زیادہ استعمال بہت سی بیماریوں کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے خاص طور یہ جگر کو خراب کر دیتا ہے اور پھیپھڑوں کو شدید نقسان پہنچا سکتا ہے اور ساتھ ہی یہ ہڈیوں کی کثافت کو کم کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔
نمبر 7 سُرخ گوشت
اگر آپ ہڈیوں کی کسی بھی بیماری کا شکار ہیں تو سرخ گوشت کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ ایک تحقیق کے مطابق سرخ اور پراسیسڈ گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنکس اور مٹھائیوں کا استعمال ہڈیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک ہفتے میں 2 دفعہ سے زیادہ سُرخ گوشت نہ کھائیں اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا دل کی کسی بیماری میں مبتلا ہیں تب بھی سُرخ گوشت سے مکمل اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔