Categories
صحت

دنیا بھر میں 190 بچے جان لیوا ہیپاٹائٹس کا شکار

دنیا بھر میں بچوں میں جان لیوا ہیپاٹائٹس کے تقریباً 190 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق اس حوالے سے سائنسدان فوری طور پر تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس وباء کی وجہ کیا ہے۔

یورپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں میں جان لیوا ہیپاٹائٹس کے تقریباً 190 غیر واضح کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے کم از کم 40 کیس یورپی یونین اور یورپی اکنامک ایریا میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جان لیوا ہیپاٹائٹس کا پہلا کیس رواں ماہ برطانیہ میں سامنے آیا جہاں 111 بچے اس بیماری میں مبتلا پائے گئے، جن میں سے زیادہ تر کی عمریں 10 سال سے کم تھیں۔ ہیپاٹائٹس جگر کی سوز‎ش کی ایک عام اصطلاح ہے اور عام طور پر وائرل انفیکشن کا نتیجہ ہوتی ہے جبکہ صحت مند بچوں میں جان لیوا ہیپاٹائٹس شاذ و نادر ہی پایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وباء ایشیا تک بھی پہنچ گئی ہے، جاپان میں بھی 21 اپریل کو ایک کیس سامنے آیا تھا، جس کے بعد جان لیوا ہیپاٹائٹس 12 ملکوں تک پھیل گیا ہے۔ کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ چھوٹے بچوں میں جان لیوا ہیپاٹائٹس کی رپورٹس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔