Categories
صحت

8 خطرناک دائمی بیماریاں جو ڈپریشن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں

ڈپریشن ایک بیماری ہے جس کا تعلق ڈماغ کی خرابی سے ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق دُنیا میں 264 ملین سے زیادہ افراد اس بیماری میں مُبتلا ہیں۔ ڈپریشن کی بیماری نہ صرف نفسیات پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ یہ جسم پر بھی بُری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور بہت سی دائمی بیماریوں کو پیدا کرنے کی وجہ بن جاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ ہمارے جسم کو کون کونسی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔

نمبر 1 گُردے خراب کر سکتی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن نہ صرف گُردے کی بیماری میں مبتلا افراد کے گُردے مزید خراب کرتی ہے بلکہ یہ صحت مند افراد کے گُردوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے جسم بہت جلد بیماری میں مبتلا ہوتا ہے اور اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ اس سے اندرونی اعضا سوزش کا شکار ہو جاتے ہیں۔
نمبر 2 معدے کی نالی کے مسائل
ہمارا دماغ معدے کی نالی سے حساس طریقے سے منسلک ہے اور ڈپریشن کی صُورت میں یہ معدے کی نالی کو بُری طرح متاثر کر سکتا ہے خاص طور پر ایسے افراد جو معدے کے مسائل میں مبتلا ہیں اُن میں ڈپریشن ان مسائل کو اور زیادہ بڑھا دیتی ہے۔

نمبر 3 ذیابطیس
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن سے جسم میں سٹریس ہارمونز کا اضافہ ہوتا ہے اور ان ہارمونز کی زیادہ مقدار خون میں شوگر لیول پر اثر انداز ہوتی ہے اور خون میں شوگر کو بڑھا دیتی ہے اور سیلز میں انسولین کی حساسیت کم ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابطیس پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ذیابطیس کے مریضوں میں شوگر ہائی ہو جاتی ہے۔
نمبر 4 دل کے دورے کا خطرہ
ایسے افراد جو ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اُن کا بلڈ پریشر ہائی رہنا شروع کر دیتا ہے اور اُن کے دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہو جاتی ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر دل کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور اگر اسے نظر انداز کر دیا جائے تو ہارٹ اٹیک جیسی بیماری پیدا ہوتی ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
نمبر 5 خون لیجانے والی رگیں
ہائی بلڈ پریشر نہ صرف دل کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ خون لیجانے والی رگوں کو بھی بری متاثر کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر سےخون لیجانے والی رگیں تنگ ہو جاتی ہیں اور اُن کے ناکارہ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو جسم میں خون کی سپلائی کا نظام متاثر ہو جاتا ہے اور جسم کو پُوری آکسیجن ملنا بند ہوجاتی ہے جس سے سارے جسم کی صحت پر بُرے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔

نمبر 6 یاداشت اور سردرد
ڈپریشن کی وجہ سے شارٹ ٹرم میموری متاثر ہوتی ہے اور کنفیوژن پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ شارٹ ٹرم میموری میں انسان عام چیزوں کو بھولنا شروع کر دیتا ہے جیسے گھر یا گاڑی کی چابی رکھ کر بھول جانا اور بات کرتے کرتے بھول جانا وغیرہ اور اسکے ساتھ ساتھ وہ عام چیزوں پر توجہ نہیں دے پاتا اور اُس کی توجہ میں بھی کمی پیدا ہوجاتی ہے۔ ڈپریشن کی بیماری دائمی سردرد کا بھی باعث بنتی ہے۔
نمبر 7 کمر درد
کمر درد کا زیادہ تر تعلق انسان کے پوسچر اور مسلز کی کمزوری سے ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن سے بھی دائمی درد پیدا ہوتی ہے کیونکہ ڈپریشن جسم میں سوزش کو پیدا کرنے کی ایک وجہ ہے۔
نمبر 8 گھٹیا یعنی جوڑوں کا درد
Best Mattress for Arthritis
ڈپریشن سے جوڑوں کا درد بھی پیدا ہو سکتا ہے اور اسکی بھی بڑی وجہ یہی ہے کہ ڈپریشن سے جسم میں سوزش پیدا ہوتی ہے اور جوڑوں کا درد سوزش کی وجہ سے شدید ہو جاتا ہے۔
نوٹ: انسان کا مُوڈ کبھی بھی خراب ہو سکتا ہے اور اس پر اتنا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اگر یہ مُوڈ بہت زیادہ خراب ہو رہا ہے اور اُن چیزوں سے بھی ٹھیک نہیں ہوتا جن سے پہلے آپ کو خوشی ملتی تھی تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کر لیں کیونکہ ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جسکا علاج ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔