Categories
News

بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں،نور بخاری کا دْعا زہرہ کو پیغام

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے دْعا زہرہ کیلئے جاری پیغام میں کہا ہے کہ بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ الحمد اللہ !دْعا زہرہ بالکل ٹھیک ہے لیکن کاش آپ

سمجھ سکتی ہیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کے والدین اور پورا پاکستان کتنی اذیت سے گزرا۔سابق اداکارہ نے کہا کہ ہم سب بھی بیٹیوں والے ہیں اور ہم نے آپ کے لیے بہت دْعائیں کی۔اْنہوں نے کہا کہ بچوں کو سمجھنا چاہیے، بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔نور بخاری کہا کہ مجھے والدین کے لیے بہت افسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔