Categories
News

چیئرمین ایف بی آر تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بھی آر کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اشفاق احمد کی جگہ عاصم احمد کو

چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنیکی تجویز دی گئی ہے،عاصم احمد اپریل 2021 سے اگست2021 تک چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں،عاصم احمدکے پاس ممبرآئی ٹی ایف بی آر کا بھی اضافی چارج تھا۔چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیلئے سمری بھجوا دی گئی،اشفاق احمدکواگست2021میں چیئرمین ایف بی آر تعینات کیاگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔