تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی جسے انسانی صحت کے لئے مفید قرار دیا گیا تھا اس کا زیادہ استعمال انسانی دل کے لیے خطرناک ہے ۔ لوگ عام طور پر خود کو متحرک رکھنے اور ذہنی طور پر چاق و چوبند رہنے کے لئے کافی استعمال کرتے ہیں ۔
طبی اور غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لمبے عرصے تک ایک دن میں 6 کپ کافی استعمال کی جائے تو اس کی وجہ سے دل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ۔ خون میں فیٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔ جس کے سبب ہارٹ اٹیک کا خدشہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ یہ تحقیق آسٹریلین یونیورسٹی میں کی گئی ہے ۔ اس تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ کافی کا زیادہ استعمال دل کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ اور یہ ہارٹ اٹیک کے بننے والے اسباب میں سے ایک سبب ہے ۔ اس تحقیق کے بعد محققین نے کہا ہے کہ کافی کا زیادہ لمبے عرصے تک زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کا باعث بنتا ہے ۔ اس لیے کافی کو ہمیشہ کم مقدار میں استعمال کرنا چاہیے ۔ تاکہ کافی سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں ۔