Categories
News

ہمارا من پسند لوبیا اور دالیں جب پودوں پر اگتے ہیں تو بہت خوبصورت لگتے ہیں

ایک دور تھا جب سستا ہونے کے باعث دال غریبوں کا کھانا سمجھی جاتی تھی لیکن پھر میڈیکل سائنس کی اس سستے کھانے پر ہونے والی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ غریبوں کی نہیں بلکہ سمجھدار لوگوں کی خوراک ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامنز، منرلز، پروٹین اور فائبر انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری چیزیں ہیں۔

جب مختلف اقسام کی دالیں اور لوبیے کے خوبصورت پودے جب اُگتے ہیں تو کیسے لگتے ہیں ۔ پاکستان زیادہ تر دالیں امپورٹ کرتا ہے اور ہمارے ملک میں انکی پیداوار بہت کم ہے چنانچہ بہت سے لوگوں کے لیے یہ پودے دیکھنے میں نئے ہوں گے اور انہیں دیکھنا ان کے موڈ میں خوشگوار تبدیلی پیدا کرے گا۔
نمبر 1 دال مونگ
اس پودے سے ثابت مونگی، چھلکے والی مونگی اور مونگی کی دال حاصل ہوتی ہے اس دال کے متعلق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ صحت کے لیے انتہائی ضروری چیز ہے جو موٹاپا ختم کرتی ہے، دل کو تقویت دیتی ہے، نظام ہضم کے لیے مفید ہے، شوگر سمیت کئی بیماریوں کا علاج ہے، جسم میں خون کی سپلائی کے نظام کو بہتر بناتی ہے اور پروٹین حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ اس دال سے جب چھلکا اتار دیا جاتا ہے تو اس کی غذائی صلاحیت میں کمی آ جاتی ہے۔

نمبر 2 دال مسور
یہ پودا ثابت مسور، دال مسور کا پودا ہے اور یہ دال بھی صحت کے لیے کئی فائدے رکھتی ہے خاص طور پر یہ دل اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیے سپر فوڈ ہے کیونکہ اس میں فائبر اور پروٹین کی ایک بڑی مقدار شامل ہے جو پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے اور نظام انہظام کے افعال کو بہتر بناتی ہے۔
نمبر 3 سفید چنا اور دال چنا
سفید چنے ہمارے ملک سمیت ساری دنیا میں انتہائی شوق سے کھائے جاتے ہیں اور ان سے دال چنا بھی بنتی ہے۔ اس پودے کے بیجوں کو پیس کر بیسن بھی بنتا ہے اور اس میں بھی صحت کے لیے کئی فائدے ہیں خاص طور پر یہ پروٹین اور فائبر حاصل کرنے کا ایک سستا اور اچھا ذریعہ ہے۔

نمبر 4 سفید لوبیا
سفید لوبیا کے شمار ایسے سپر فوڈز میں ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے بیشمار فائدے رکھتے ہیں خاص طور پر اس میں باقی کھانوں سے زیادہ طاقت ہوتی ہے، یہ آنکھوں کی صحت کے لیے بیحد مفید ہے، ذیابطیس کو پیدا ہونے سے روکتا ہے، ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے اور اس میں موجود پروٹین ہمارے پٹھوں کے لیے انتہائی مفید چیز ہے۔
نمبر 5 سُرخ لوبیا
توانائی سے بھرپور سُرخ لوبیا گوشت جتنی پروٹین کا حامل پودا ہے اور اسکے صرف 100 گرام میں 25 گرام پروٹین اور فائبر کی ایک بڑی مقدار کیساتھ ساتھ کئی دُوسرے اہم غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ سُرخ لوبیا دل، ذیابطیس، کولیسٹرال، ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض میں کھانا انتہائی مفید چیز ہے اور اگر اسے روزانہ خوراک میں شامل کیا جائے تو اس سے بڑھے ہُوئے وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

نمبر 6 کالا چنا
پاکستان میں سفید چنوں کی طرح کالے چنے بھی انتہائی شوق سے کھائے جاتے ہیں اور ان چنوں میں بھی قدرت نے انسانی جسم کے لیے بڑی طاقت رکھی ہے اور انہیں کھانا جہاں موٹاپے کو قابو میں رکھنے کا باعث بنتا ہے وہاں کئی دائمی بیماریوں پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہیں۔
نمبر 7 دال ماش
یہ خوبصورت پودا کالے ماہ اور دال ماش کا پودا ہے اور اس دال کو بھی ہمارے دستر خوان پر انتہائی شوق سے کھایا جاتا ہے اور اس میں بھی جہاں پروٹین کی بڑی مقدار شامل ہے وہاں کئی دیگر غذائی اجزا اس کھانے کو سپُر فوڈ بنا دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔