Categories
Totkay

شہد اور ناریل کے تیل سے کھانسی کا علاج اورجلد کی خوبصورتی دونوں پائیں ان کے 3 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے

شہد اور ناریل کے تیل سے کھانسی کا علاج اورجلد کی خوبصورتی دونوں پائیں۔ ان کے 3 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے۔ آج کل لوگوں میں آرگینک چیزوں ،غذاؤں،بیوٹی پروڈکٹ وغیرہ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔اور اس بات سے لوگ بہت خوش ہوتے ہیں کہ وہ قدرتی اجزاء کا استعمال کریں اور کیمیکل سے پاک اشیاء استعمال کریں ۔

ان کو یہ سوچ کر اطمینان نصیب ہوتا ہے جب وہ یہ جانتے ہیں کہ ان کے زیر استعمال اشیاء ان کے بالوں ،جلد،ناخن اور چہرے کے لئے بہترین ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شہد اور ناریل کا تیل کا مرکب آپ کے لئے کتنا بہترین اور طاقتور ہے۔شہد میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرل پروپرٹیز موجود ہیں۔یہ عموماً کھانسی کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ شہد مختلف الرجیز میں بھی فائدہ مند ہے۔ناریل کا تیل لورک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے۔ لورک ایسڈ میں سیچوریٹڈ چکنائی ہے جو کہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید ہے یہ دودھ کی مقدار بڑھاتا ہے، اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ ذیابیطس اور ہائپوتھائیرائیڈ کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ الزائمر کے مرض کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے۔ آپ کسی بھی فوڈ اسٹور سے ورجن ناریل کا تیل لے کر استعمال کر سکتے ہیں۔ہےجب بھی نہانے جائیں تو اپنے باتھ ٹب میں یا بالٹی میں تھوڑا شہد اور ناریل کا تیل ملا لیں۔ یہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ بھی کرے گا اور خراب جلد کو دوبارہ درست حالت میں لے آئے گا ۔

مزید اچھے نتائج کے لئے اس میں لیونڈر ایسنشئل آئل کے چند قطرے ملا لیں۔ شہد اور ناریل کا تیل لیموں کے رس کے ساتھ مل کر بہترین کھانسی کا شربت بناتے ہیں، کیونکہ یہ تمام قدرت اجزاء ہیں تو یہ کھانسی کو ختم کر کے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچناریل کا کھانے کے چمچاصلی شہد ایک چوتھائی کپشہد اور لیموں کے رس کو ملالیں۔ایک ساس پین میں ناریل کا تیل ڈالیں،اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب اس میں شہد اور لیموں کا مکسچر ڈال دیں، جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو چولہا بند کر کے چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔اب ساس پین میں سے اس مکسچر کو نکال کر کسی شیشے کے جار میں رکھیں۔2 چائے کے چمچ گرم پانی یا چائے کے ساتھ پئیں۔ یہ سانس کی نالی میں ہونے والی رکاوٹ میں بھی فائدے مند ہے۔ہے۔شہد 1 کھانے کا چمچناریل کا تیل 1 کھانے کا چمچان دونوں چیزوں کو ملا لیں۔اپنی گردن اور چہرے پر انگلی کی پوروں سے مساج کریں۔20 منٹ کے لئے لگا چھوڑ دیں۔نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔