Categories
filmi dunya

ہونیوالے شوہر عظیم خان پر سنگین الزامات : اداکارہ صبا قمر بھی میدان میں

اداکارہ صباءقمر کی وی لاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کی خبریں گرم ہیں جس کا آغا ز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ سے ہوا، ان خبروں کے بعد اب عظیم خان کے خلاف سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں جس پر انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے

 عمل دیا جس کے دفاع میں اب اداکارہ صبا قمر خود بھی میدان میں اتر آئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف کی جانب سے صباءقمر کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر سنگین الزامات لگائے گئے ، جس پر ردعمل دیتے ہوئے عظیم خان نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔عظیم خان نے خود پر لگائے گئے

الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الزامات لگانے والوں کے لیے یہ میرا جواب ہے، اب میرے خلاف رپورٹ کرواو اور وہ رپورٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو،اس کے بعد ہی میں آپ کی بات کا جواب دوں گا، آج کے بعد میں آپ کے کسی بھی الزام کا جواب اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک آپ باقاعدہ اور منظم طریقے سے مجھ سے بات نہیں کرتے“۔عظیم خان کے اس ردعمل پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کا ساتھ دیا تو وہیں ان کی ہونے والی اہلیہ و اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور دفاع میں آگے آ گئیں ۔ صباءقمر نے عظیم خان کی پوسٹ پر جواب لکھتے ہوئے کہا کہ ” مجھے تم پر بھروسہ ہے “۔اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔خیال رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ دنوں ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ بہت جلد عظیم خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے