Categories
صحت

وٹامن ’’سی‘‘ سے بھرپور پھل اور سبزیاں

زندگی کی بقا کیلئے وٹامنز میں سے انتہائی اہم وٹامن ’’سی‘‘ ہے۔ قوت مدافعت کیلئے اہم اس وٹامن کی عام انسان کو روزانہ 90 ملی گرام تک مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ کینو کے علاوہ یہ وٹامن کن کن پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں:

لال شملہ مرچ
بہت سے لوگوں کو وٹامن سی سے بھرپور سبزی ’’شملہ مرچ‘‘ کا علم نہیں ہوگا۔ ایک لال شملہ مرچ میں اوسطاً 190 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
سرسوں کا ساگ
سرسوں کا ساگ وٹامن ’’سی‘‘ کا ماخذ ہے۔ ایک کٹوری سرسوں کے ساگ میں تقریباً 117 ملی گرام وٹامن ’’سی‘‘ پایا جاتا ہے۔ یہ وٹامن ’’اے‘‘، پوٹاشیم، کیلشیم اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔
براکلی
براکلی نامی سبزی میں فائبر کے ساتھ ساتھ وٹامن ’’سی‘‘ بھی موجود ہوتا ہے۔ ایک براکلی میں اوسطاً 130 ملی گرام وٹامن ’’سی’’ ہوتا ہے۔
امرود
بلڈپریشر اور کولیسٹرول لیول کو توازن میں رکھنے والے امردو میں وٹامن سی بھی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ایک امرود میں اوسطاً 126 ملی گرام وٹامن ’’سی‘‘ پایا جاتا ہے۔

پپیتا
یہ مزیدار اور لذیز پھل بھی وٹامن ’’سی‘‘ کا اہم ذریعہ ہے۔ ایک پپیتے میں 95 ایم جی کے قریب وٹامن موجود ہوتا ہے۔
اسٹرابیری
اسٹرابیری بھی وٹامن ’’سی‘‘ حاصل کرنے کا اچھا ماخذ ہے۔ اسٹرابیری میں اوسطاً 95ایم جی وٹامن ہوتا ہے۔
لیموں، لیچی اور انگور
ایک لیموں میں اوسطاً 83ملی گرام وٹامن ’’سی‘‘ پایا جاتا ہے۔ جب کہ لیچی میں تقریباً 7 ملی گرام یہ وٹامن موجود ہوتا ہے۔
پائن ایپل
خوش ذائقہ پائن ایپل میں اوسطاً 80 ایم جی وٹامن ’’سی‘‘ پایا جاتا ہے۔ یہ خوش ذائقہ پھل اینٹی آکسیڈیشن سے بھرپور ہوتا ہے۔
سلاد کے پتے
ایک کٹوری کٹے ہوئے سلاد کے پتوں میں تقریباً 80ملی گرام وٹامن ’’سی‘‘ پایا جاتا ہے۔
کیوی
کیوی میں بھی وٹامن ’’سی‘‘ پایا جاتا ہے۔ ایک کیوی میں اوسطاً 71ملی گرام یہ وٹامن پایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔