Categories
News

پنجاب میں وسیع پیمانے پر تبادلوں کا امکان

لاہور( این این آئی)نئی حکومت کے آنے کے بعد پنجاب میں آئندہ ہفتے سے بیورو کریسی اور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابقہ حکومت کے چہیتے افسران کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے جنہیں ممکنہ طور پر صوبہ بدر کیا جا

سکتا ہے جبکہسابقہ دور میں زیر عتاب رہنے والے افسران کو لاہور سمیت اہم اضلاع میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اپنے والد کے دور میں کام کرنے والے اچھی شہرت اور ساکھ کے حامل بیورو کریٹس اور پولیس افسران کو صوبے میں تعینات کریں گے جس کیلئے وہ مشاورت بھی کر رہے ہیں اور پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں تقرر و تبادلوں پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چند روز تک صوبائی دارالحکومت لاہور میں اپنے ایک عزیز کے گھر پر ہی قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے استعفے کے بعد سے وزیر اعلیٰ ہائوس سے اپنا سامان منتقل کرنا شروع کر دیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار آئندہ چند روز تک سی اینڈ ڈبلیو کالونی میں رہائش پذیر اپنے ایک عزیز کے گھر قیام کریں گے اور اس کے بعد وہ لاہور یا اپنے آبائی علاقے میں رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔