Categories
News

کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا

اسلام آباد (این این آئی)کراچی ،لاہور، راولپنڈی،کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہورہی ہے، شہرکے مختلف

علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سے15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ۔ترجمان کیالیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے تقریباً 300 میگاواٹ بجلی کی کمی سے ترسیل متاثر ہوئی۔ادھر پنجاب کے شہری علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،دوسری جانب پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 4 گھنٹے تک ہے۔ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پیداوار کی صورتِ حال کے حوالے سے پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ تر نقصان والے فیڈرز پر کی جاتی ہے۔پاورڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ آئی پی پیز اور تھرمل ذرائع سے 9 ہزار میگا واٹ تک بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ پانی سے 3500 میگا واٹ بجلی حاصل کر رہے ہیں، باقی بجلی نیوکلیئر اور دیگر ذرائع سے مل رہی ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 17 ہزار میگا واٹ ہے، جبکہ بجلی کی طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ تک ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دوپہر اور شام کے اوقات میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں دوپہر اور شام کو بجلی کی طلب 21 ہزار میگا واٹ تک پہنچ رہی ہے، دوپہر اور شام کو شارٹ فال 1500 میگا واٹ تک ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔