Categories
News

فیک نیوز پھیلانے والوں کی شامت ،بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملاقات کی جس میں فیک نیوز کے خاتمے کے لئے قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی

کی جائے گی،پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لئے شق شامل کی جائے گی۔ اجلاس میںاتفاق کیاگیاکہ فیک نیوز سے قومی سلامتی مفادات، عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا تدارک ہوگا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف اظہار کی آزادی کے دستوری، مہذب حق کا فروغ چاہتے ہیں۔وفد نے مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ صحافت کی موت سیاست اور جمہوریت کی موت ہے،جمہوریت اور آئین کی پیداوار ہی اظہار رائے کی اہمیت اور قدر جانتے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سیاست، صحافت اور عوام پر چار سال قیامت کے گزرے ہیں،چینل، کالم، پروگرام، زبان اور آنکھ بند کرکے قوم کی آزادی چھیننے کی کوشش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ پیکا آرڈنس اور پی ایم ڈی اے جیسے کالے قوانین سے بائیس کروڑ عوام کو غلام بنانے کی سازش کی گئی۔وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ صحافی برادری کی مشاورت سے چلیں گے، آپ کی آراء کی روشنی میں میڈیا کی آزادی فروغ پائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ چار سال میں ملک کی معیشت کی طرح میڈیا کو بھی مالی طور پر تباہ کیاگیا،صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے، چاہتے ہیں جلد ان کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کریں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ صحافی بے روزگار ہوئے، کئی جان سے گئے، تنخواہیں آدھی ہوگئیں، ان کے خاندان اور بچوں کی تکالیف سے آگاہ ہیں۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک کی معاشی تباہی کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں،سابق حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ کرنے کی سازش کی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ غیرملکی سازش میں صحافیوں پر

سنگین الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،پی ایف یوجے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، جھوٹوں کو گھر تک پہنچائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو سچ بولتا ہے، چوری پکڑتا ہے، عمران صاحب اسے غدار بنادیتے ہیں۔غیرملکی سازش کے نام پر اداروں، عدلیہ، میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو سپیس نہ دی جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ جھوٹ پر مبنی انتشاری فسادی بیانیے کے تدارک میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے،سیاستدانوں کی جائے پناہ آزاد، غیرجانبدار میڈیا ہوتا ہے، ہم اسے طاقتور کریں گے۔ وفد نے جمہوری حکومت کے آتے ہی سابق حکومت کے سیاہ قوانین کالعدم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور مریم اور نگزیب کو خراج تحسین پیش کیا کہ آپ نے آتے ہی پی ایم ڈی اے کے کالے ضابطے کو کالعدم کیا، آپ کا شکریہ ۔ وفد نے کہاکہ امید ہے جمہوری حکومت جمہوری مزاج برقرار رکھے گی، آئین سے پھوٹنے والی آزادی کو تقویت دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔