Categories
sehat

زمین پر بیٹھ کر کھانے کے 7 ایسے فائدے جو اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں

کھانے کی ٹیبل پر کرسی پر بیٹھنا اگرچہ آرام دہ ہے لیکن انسانی صحت کے لیے یہ کوئی بہت ضروری اور اچھی چیز نہیں ہے۔ آج کے دور میں جب آفس ورک کرنے والے افراد اپنا سارا دن کرسی پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور گھر آتے ہُوئے بھی گاڑی یا کسی اور سواری میں بیٹھ کر آتے ہیں اور پھر گھر آکر بھی کُرسی یا صوفہ وغیرہ پر بیٹھ جاتے ہیں اور جب کھانے کا وقت آتا ہے تب بھی وہ ایسے ہی کھانا کھاتے ہیں۔

زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے ہماری صحت کو کیا فائدے حاصل ہوتے ہیں تاکہ ہمیں سادگی کی عظمت کا اندازہ ہو سکے اور جہاں ہم معلم کائنات کی سُنت پر عمل پیرا ہوں وہاں ہماری صحت بھی بہتر ہو۔
نمبر 1 کھانا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہماری ٹانگیں لٹکی نہیں ہوتی اور ایسی حالت میں بیٹھنے سے معدے کی طرف خون کا بہاؤ زیادہ تیز ہوتا ہے اور یہ تیز بہاؤ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور کھانے میں شامل وٹامنز اور دیگر غذائی عناصر کو جلد جذ بدن بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زمین پر بیٹھے ہُوئے جب آپ کھانا ڈالنے کے لیے آگے جھکتے ہیں تو اس سے پیٹ کے مسلز کام کرتے ہیں جس سے کھانے کے بعد پیٹ پھولنے جیسی بیماری بلوٹینگ پیدا ہونے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔

نمبر 2 وزن کم کرنے میں مدد
زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے انسان کا معدہ جلدی بھر جاتا ہے اور بندہ زیادہ کھانے سے بچ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر بیٹھ کر کھاتے وقت معدے کے اعصاب زیادہ اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں اور معدہ بھرنے کی صورت میں دماغ کو فوری پتہ چل جاتا ہے کہ پیٹ بھر چُکا ہے اور خوراک کو اگر مناسب مقدار میں کھایا جائے تو اس سے جسم کا وزن نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
نمبر 3 جسم زیادہ لچکدار رہتا ہے

کرسی پر زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا ریڑھ کی ہڈی اور سپائن پر زیادہ بوجھ ڈالنے کا باعث بنتا ہے اور زمین پر بیٹھنے سے جہاں کولہوں اور گھٹنوں میں زیادہ لچک پیدا ہوتی ہے وہاں کمر اور کاندھے مضبوط ہوتے ہیں۔
نمبر 4 عمر لمبی ہو سکتی ہے
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زمین سے بغیر سہارے سے اٹھنے سے انسانی جسم کی عمر بڑھ سکتی ہے کیونکہ اس سے جسم کے وہ پٹھے کام کرتے ہیں جو کُرسی سے اٹھتے وقت زیادہ کام نہیں کرتے اور ہم سب جانتے ہیں کہ جسم کے پٹھے کام کرنے سے اور زور لگانے سے مضبوط ہوتے ہیں اور جن لوگوں کے پٹھے مضبوط ہوں وہ زیادہ لمبی اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

نمبر 5 ہڈیوں کے جوڑ مضبوط ہوتے ہیں
کرسی پر زیادہ دیر بیٹھنا جوڑوں کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور زمین پر بیٹھنے سے جوڑوں میں زیادہ لچک پیدا ہوتی ہے جس سے ہڈیوں کے جوڑ زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اور ان میں جلدی درد کی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔
نمبر 6 پوسچر بہتر ہوتا ہے
بیٹھنے کے دوران جب ہم کسی چیز سے ٹیک لگاتے ہیں تو اس سے آرام تو محسوس ہوتا ہے لیکن زیادہ دیر تک یہ آرام ہمارے جسمانی ساخت پر اثر پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے۔ زمین پر بغیر ٹیک لگائے بیٹھنے سے جسم کے مرکزی حصے کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں اور یہ مسلز اگر مضبوط ہوں تو جسمانی پوسچر بہتر اور خوبصورت نظر آتا ہے
نمبر 7 دماغ پُرسکون رہتا ہے
دماغ کو پُرسکون رکھنے کے لیے یوگا ورزش کے ماہرین زمین پر ٹانگیں کراس کر کے بیٹھنے کا آسن جماتے ہیں جسے یوگا کی زبان میں سُکھ سانا کہا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے بیٹھنے سے دماغ پُرسکون ہوتا ہے اور اگر کھانا کھانے کے دوران ایسے بیٹھ کر کھانا کھایا جائے تو جہاں دماغ پرسکون رہے گا وہاں آپ کھانے سے اچھے طریقے سے لطف اندوز بھی ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔