Categories
News

عمران خان نے لاہور جلسے کے شرکاء سے کیا عہد لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے گزشتہ روز لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پاور شو کیا اور اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق خطاب میں

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری پارٹی ہیں اور ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں لیکن ہم کبھی بھی اس سلیکٹڈ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جن سے بھی غلطی ہوگئی ایک ہی طریقہ ہے غلطی ٹھیک کرنے کا اور وہ ہے فوری الیکشن کرائے جائیں۔عمران خان نے خطاب کے دوران جلسے کے شرکاء سے اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ’ 27 تاریخ کو شب دعا کی رات منائی جائے اور اس رات اللہ سے دعا کی جائے کہ اللہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنائیں ۔عمران خان نے خطاب کے دوران شرکاء سے عہد بھی لیا اور کہا کہ ہاتھ کھڑا کرکے عہد کریں اور ان کے لفظوں کو دہرائیں’ ہم سب آج عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کی حقیقی آزادی جمہوریت کے لیے ہر وقت جدوجہد کریں گے اور تب تک کریں گے جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہو جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔