Categories
Sports

نماز کی پابندی کرنے کیلئے محمد رضوان کے حوالے سے امام الحق کا انکشاف

لاہور (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھی کھلاڑیوں کو نمازی بنانے کے لیے غیر ملکی دوروں پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے امام الحق نے انکشاف کیا ہے۔امام الحق نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ محمد

رضوان غیر ملکی دوروں پر نماز کی پابندی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دوروں سے قبل وہ کھلاڑیوں کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بناتے ہیں جس میں وہ باقائدگی سے نمازوں کے اوقات کار کے حوالے سے بتاتے ہیں۔امام الحق نے یہ بھی بتایا کہ وہ ناصرف واٹس ایپ کے ذریعے تبلیغ کا کام کرتے ہیں بلکہ ہمیں نماز بھی پڑھاتے ہیں۔یاد رہے کہ محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں بھی دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔