Categories
News

جمائما کا گھر پاکستانیوں کے پیسے سے نہیں بنا، فواد چوہدری کا جمائما کے معاملے پر تبصرہ

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر نے لندن میں جمائما گولڈ اسمتھ کے باہر احتجاج کے معاملے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جمائما کا گھر پاکستانیوں کے پیسے سے نہیں بنا۔خادم حسین نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر جمائما کے ٹوئٹ پر جواب میں کہا تھا

کہا احتجاج روکنے کیلئے نواز شریف ہاؤس کے سامنے احتجاج بند کیا جائے، نفرت کی سیاست کے بدترین نتائج ہوتے ہیں، بدقسمتی سے واقعات کا آغاز عمران خان اور اس کے چاہنے والوں نے کیا تھا۔اس ٹوئٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے لکھا کہ جمائما کا گھر پاکستانیوں کے پیسے سے نہیں بنا جبکہ ایوینفیلڈ اپارٹمنٹس پاکستانیوں سے لوٹے گئے پیسوں سے بنائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔