Categories
Uncategorized

21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گاکیونکہ ۔۔ پی ٹی اے نے شہریوں کو آگاہ کر دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پی ٹی اے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4کے ایک

حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل کو دوپہر 02:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک کی جائے گی جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو

جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔