Categories
Uncategorized

امام الحق نے آئی سی سی رینکنگ میں کمال کر دکھایا!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بیٹر امام الحق کی شاندار بیٹنگ سے نہ صرف شائقین کرکٹ متاثر ہوئے ہیں بلکہ آئی سی سی نے بھی انہیں بہترین رینکنگ سے نواز دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر امام الحق نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے-

اس سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 3 میں یعنی تیسرے نمبر پر تھے لیکن امام الحق نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز میں میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری سکور کر کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی رینکنگ پر اپنا قبضہ جما لیا ہے-

تفصیلات کے مطابق بہترین بلے باز امام الحق اب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور روہت شرما ان سے نیچے یعنی کے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں-

یاد رہے امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف دو سنچری لگا تار اور ایک نصف سنچری سکور کر کے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو ختم کیا ہے اور ناقدین کے منہ کو بند کیا ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔