Categories
Uncategorized

رمیز راجہ نے بھارت کے ساتھ بڑی میٹنگ طے کر لی!

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ دبئی میں آئی سی سی میٹنگ کے دوران پاکستان اور بھارت کی سیریز کے حوالے سے بھی بی سی سی آئی سے بات کرینگے-

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کی بحالی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت کریں گے-

رمیز راجہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ میں سیاست کو شامل نہ کیا جائے کرکٹ اور سیاست دونوں ایک الگ چیزیں ہیں دونوں کو ایک دوسرے سے دور رہنا چاہیے اور پاکستان بھارت کی سیریز ہونی چاہیے-

یاد رہے جب سے رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داری دی گئی ہے تب سے انھوں نے اپنا عہد بنا لیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیز کروانی ہے اور شروعات سے لے کر ہی وہ اس بارے میں بہت ساری کوشش کر رہے ہیں انہوں نے آئی سی سی کو بھی اس بارے میں کہا ہے کہ وہ چار ملکوں پر مشتمل سیریز کروائے اور اس کی خود سے نگرانی کرے اور سب سے زیادہ فائدہ بھی آئی سی سی کو ہوگا یہ سریز کرکٹ کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی-

پاک بھارت میچ نہ صرف پاکستان اور بھارت کے لوگ بلکہ دنیا بھر کے جتنے لوگ کرکٹ کے شائقین ہیں سب کے سب اس میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں رمیز راجہ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح اس سیریز کو ممکن بنایا جائے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔