Categories
Uncategorized

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا!

جب سے بابر اعظم نے نے دنیائے کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانی شروع کی ہے تب سے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا بہت زیادہ موازنہ کیا جاتا ہے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایا ناز بیٹسمین بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین بیٹسمین ویرات کوہلی کو کرکٹ کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے-

جیسا کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ کے ایک بہترین بیٹسمین رہ چکے ہیں اور کئی سال تک آئی سی سی رینکنگ میں راج کر چکے ہیں اور ابھی بھی آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم ویرات کوہلی سے آگے نکل چکے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایوریج ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ تھی لیکن اب بابراعظم نے نے اس ایوریج پر اپنا قبضہ جما لیا ہے ویرات کوہلی کی ون ڈے فارمیٹ میں اوسط 58.08 ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں اوسط 58.18 ہے-

دونوں بلے بازوں کی اگر رینکنگ کو دیکھا جائے تو ون ڈے فارمیٹ میں بابر اعظم کی رینکنگ نمبر 1 ہے جبکہ ویرات کوہلی نمبر 2 پوزیشن پر موجود ہیں اور بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں اوسط بھی ویرات کوہلی سے زیادہ ہے

یاد رہے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز میں تین میچز میں دو سنچریاں اور ایک ہاف سنچری لگائی جس کی وجہ سے بابر اعظم کے مداح اور دنیائے کرکٹ کے شائقین ان سے بہت زیادہ متاثر ہوئے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔