Categories
Uncategorized

شاہین اور حارث چھا گئے، وسیم جونیئر بھی پیچھے نہ رہے! اسٹریلیا کی ٹیم کو آل آؤٹ کر دیاِ، قومی ٹیم کو جیت کے لئے آسان ہدف

آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم آسٹریلوی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کے دونوں اوپنر پاکستان کی جارحانہ بالنگ کے سامنے بےبس نظر آئے، ٹریوس ہیڈ صفر پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بھی صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے۔

چھٹے اوور میں حارث رؤف کی گیند پر مارنوس لابوشین چار رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بارہویں اوور میں زاہد محمود کی گیند پرمرقس 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 13 اوور کے اختتام تک آسٹریلیا نے صرف 60 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 56، کیمرون گرین 34، شان ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کی بدولت کینگروز کی ٹیم 210 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3، حارث رؤف 2 جبکہ زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر جیسن بہرینڈوف کو اسپنر سویپ سن کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

امام الحق، فخر زماں، کپتان بابراعظم، محمد رضوان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، زاہد محمود اور حارث رؤف شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین میکڈرمٹ، مارنوس لابوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نتھن ایلس، ایڈم زمپا اور جیسن بہرینڈوف شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔