Categories
Uncategorized

شاہین شاہ آفریدی یو بیوٹی! پاکستانی بولرز ایک بار پھر چھا گئے

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج تیسرا ون ڈے لاہور کرنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ نے بیٹنگ شروع کی۔ شاہین شاہ آفریدی کی پہلی ہی گیند پر صفر پر ٹریوس آؤٹ ہوگئے۔

اگلے ہی اوور میں ہارث رؤف کی گیند پر ایرون فنچ بھی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں امام الحق، فخر زماں، بابر اعظم، محمد رضوان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، زاہد محمود اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اسی طرح آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے جس میں فاسٹ بولر جیسن بہرینڈوف کو اسپنر سویپ سن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا پلینگ الیون میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین میکڈرمٹ، مارنوس لابو شین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نتھن ایلس، ایڈم زمپا اور جیسن بہرینڈوف شامل ہیں۔

امپائر کے فرائض علیم ڈار اور راشد ریاض ادا کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔