Categories
Uncategorized

اسٹریلیا کے خلاف تاریخی رن چیز کے بعد قومی ٹیم کی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں اونچی چھلانگ

پاکستان دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح کے بعد آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ مین ان گرین نے نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا بدستور چوتھے نمبر پر ہے۔ وہ اس وقت افغانستان کے ساتھ پوائنٹس کی سطح پر ہیں لیکن ان کے بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ان سے آگے ہیں۔

گرین شرٹس نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے اب تک کے سب سے زیادہ رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 349 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب 6 وکٹوں اور 6 گیندوں باقی رہ کر کیا۔

بابر اعظم اور امام الحق نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اس کے بعد خوشدل شاہ نے عمدہ بیٹنگ کر کے میچ فنش کیا اورپاکستان کو شاندار جیت دلوا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں 2 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر آسٹریلیا اہم مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر بھارت سے آگے نکل جائے گا۔

دریں اثنا، پاکستان کی جیت 8ویں نمبر پر اپنی پوزیشن مضبوط کر دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔