Categories
Uncategorized

میں نے امام سے کہا تھا کہ امام رن ریٹ نیچے نہیں آنے دینا ہے۔۔ کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے ریکارڈ چیز کے پیچھے کی کہانی بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ امام الحق کو بتایا تھا کہ رن ریٹ نیچے نہیں آنے دینا۔

بابر اعظم کے امام الحق کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امام کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی اور مثبت نتیجہ نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہم ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں، جو غلطیاں کرتے ہیں اس پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بابر نے بتایا کہ میچ کے آخری اوورز میں خوشدل اور افتخار نے بہت عمدہ کھیلا ہے۔

بیٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ لاہور میں کھیلنا اور سینچری کا خواب تھا جو پورا ہوا۔

امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایسی جیت ٹیم کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔