آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے فخر زمان اور امام الحق نے بہترین شروعات کی فخر زمان تو 67 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن امام الحق نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر اس سیریز میں اپنی دوسری سینچری بنا لی۔
بابر اعظم بھی پیچھے نہ رہے اور کیپٹنز اننگر کھیل گئے اسٹریلیا کے خلاف سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔
بابر اعظم 83 گیندوں پر 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔