Categories
Uncategorized

شاہین کے بغیر قومی ٹیم کی بولنگ لائن اپ بے بس! ٹریوس ہیڈ نے تریز ترین سینچری بنا کر بڑا ریکارڈ بنا ڈالا، پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف  کے دو وکٹوں کے نقصان پر29 اوورز میں 189  رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر آسٹریلیا کی جانب سے ٹراویس ہیڈ اور ایرون فنچ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔

کپتان ایرون فنچ 23 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ اوپننگ پر آنے والے ٹراویس ہیڈ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر 101 رنز بنائے افتخار کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

بابراعظم کا کہناتھا کہ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیاہے ۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور مچل آج کے میچ میں ڈیبیو کر نے جارہے ہیں ۔

آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں کپتانی کے فرائض ایرون فنچ سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ٹیم میں ٹراویس ہیڈ، بین میک ڈرموٹ، لبوشینگ، مارکس سٹونس، کیمرون گرین، الیکس کیری، سین ایبٹ، نتھان ایلس ، ایڈم زیمپا، مچل سویپسن شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد،خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث روف اور زاہد محمود شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔