پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹیسٹ سیریز اختتام پذیر ہو چکی ہے ، آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جیت لی۔

اب ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی سیریز شروع ہونے۔ والی ہے ، جس میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جار رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی ، مگر آسٹریلیا کے تمام سٹار کھلاڑی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ میں عدم دلچسپی کھیل کو کافی حد تک نقصان پہنچا سکتی ہے۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان پٹ کمنز ، سٹیون سمتھ ، عثمان خواجہ ، ڈیوڈ وارنر اور مچل ماش شمل ہیں ۔ یہ تمام کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کیلئے انڈیا روآنہ ہو چکے ہیں ، کرکٹ لیگز کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کے اوپر فوکس کرنے کیلئے تیار ہی نہیں کے ، اس وقت پاکستان کی پوری ٹیم ون ڈے سیریز میں شامل ہے ، مگر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے چلے گئے ہیں ۔ آئی سی سی کو اس چیز کے اوپر سخت ایکشن لینا چاہیے ، تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کا امیج بحال ہو سکے۔