Categories
News

دولہے نے اپنی شادی پہ قرآن پاک کی تلاوت کرکے سب کے دل جیت لئے

جیسا کہ آپ جانتے ہیں شادی کا دن دلہن کے لیے بہت ہی خاص ہوتا ہے ہر کوئی یہی سوچتا ہے کہ اس کی شادی کا دن کسی نہ کسی طریقے سے خاص بنے اسی طرح کا ایک واقعہ رونما ہوا ہے جہاں پہ دولہا نے اپنی شادی پہ قرآن پاک کی تلاوت کر کے اپنی شادی کے دن کو بہت ہی خاص بنا دیا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے

جس میں ڈاکٹر فیضان اور ڈاکٹر کیرن کی شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ڈاکٹر فیضان نے قرآن پاک کی تلاوت کر کے اپنی شادی پر آنے والے سبھی مہمانوں کا دل جیت لیا انہوں نے اپنی شادی میں قرآن پاک کی تلاوت سورۃ رحمن کی آیت کی تلاوت کی ڈاکٹر فیضان کے اس عمل سے بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا اور دی انہوں نے بلاشبہ بہت خوبصورت آواز میں تلاوت کی اور شادی پر آنے والے سبھی لوگ انہیں دعائیں دیتے نظر آئے بہت سے لوگوں نے ڈاکٹر فیضان اور ان کی بیوی کرن کو دعائیں دیں گے اللہ پاک ان کی جوڑی سلامت رکھے اور انہیں خوشیاں نصیب فرمائے اور آنے والی زندگی میں ڈھیر ساری خوشیاں نصیب ہوں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا بہت ہی کم نظر آتا ہے کیونکہ آج کل اکثر لوگ شادی پہ گانے بجانے میں مصروف ہوتے ہیں شادی بیاہ میں اکثر گانے اور روایتی ڈانس غیرہ کیا جاتا ہے لیکن پڑھے لکھے طبقے میں یہ پہلا ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں کے بیوی بھی ڈاکٹر ہے اور دولہ خود بھی ڈاکٹر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *