Categories
Uncategorized

پاکستان ٹیم کی اور بڑے ملک کے ساتھ سیریز متوقع

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز بھی متوقع ہے جس کی میزبانی پاکستان خود کرے گا-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے متعلق بات چیت جاری ہے امید ہے کہ ٹیم ویسٹ انڈیز پاکستان ملک کا دورہ کرے گی-

ذرائع کا مزید یہ کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان ٹیم کے ساتھ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی-

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ سیریز کے شیڈول اور وینیو پر بات چیت کر رہے ہیں-

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز جون 2022 میں کھیلی جائے گی

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 3 میچوں پر مشتمل ODI سیریز کے لیے کراچی ( نیشنل کرکٹ سٹیڈیم) اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے وینیو پرغور کیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔