Categories
Uncategorized

اسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سریریز، قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا ! سپر سٹار کھلاڑی کی اسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز میںشرکت مشکوک

پاکستان کے محدود اوورز کے نائب کپتان شاداب خان ابھی تک فٹنس کے مسائل سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں لیگ اسپنر کی شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کے مطابق 23 سالہ کھلاڑی گروئن انجری سے کافی حد تک نجات پا چکے ہیں لیکن وہ میچ فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔ ٹیم انتظامیہ شاداب کو میدان میں اتارنے سے گریزاں ہے کیونکہ اس سے ان کی انجری مزید پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرتے ہیں تو وہ سیریز کا آخری ون ڈے کھیل سکتے ہیں۔

پاکستان مینز ٹیم کے منیجر سے شاداب کی انجری کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کی انجری کی تصدیق کل کر دی جائے گی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرتے ہوئے شاداب کو کمر کی انجری ہوئی تھی۔ آصف علی نے ان کی غیر موجودگی میں یونائیٹڈ کی قیادت کی، تاہم، وہ لاہور قلندرز کے خلاف دوسرے ایلیمنیٹر میں ٹیم کی قیادت کے لیے واپس آئے۔

شاداب نے جاری پاکستان کپ میں ناردرن کی طرف سے کھیلا لیکن وہ صرف دو میچ کھیل سکے جہاں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سلیکشن کمیٹی نے شاداب کے بیک اپ کے طور پر لیگ اسپنر زاہد محمود کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ زاہد محمد نواز کی جگہ بھی ہیں جو پاؤں کی انجری کے باعث پوری سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ سے شروع ہوگا۔

پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، عبداللہ شفیق*، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق*، خوشدل شاہ، محمد حارث، زاہد محمود، محمد رضوان، محمد وسیم، سعود شکیل*، شاہین آفریدی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر (*صرف ون ڈے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔