Categories
Uncategorized

آفریدی کے بعد رضوان تک بیمار بچے کے والد کی فریاد بھی پہنچ گئی

کراچی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم میں بیماربیٹے کے آپریشن کا پلے کارڈ اٹھائے والد کی فریاد محمد رضوان تک بھی پہنچ گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا جس میں اس نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے بیٹے کا آپریشن کرانے کی اپیل کی تھی۔پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ خدارا رضوان اور شاہد آفریدی میرے بیٹے کا آپریشن کروادو جب کہ اسٹیڈیم میں اس شخص کے ساتھ موجود بچہ بھی پلے کارڈ اٹھائے کھڑا تھا جس میں اس نے کیمرہ مین سمیت کمنٹیٹرز سے توجہ کی درخواست کی تھی۔تصویر وائرل ہوتے

ہی باپ بیٹے کی اپیل شاہد آفریدی تک پہنچ گئی تھی اور سابق کپتان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بذریعہ ٹوئٹ ان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔اب محمد رضوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بیمار بچے سے رابطے سے متعلق بات کی ہے۔رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی اور میں نے بچے سے متعلق بات کی ہے۔رضوان نے بیمار بچے کے خیال پر شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ لالہ آپ لاکھوں دلوں کی امید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔