Categories
Uncategorized

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کاتجربہ کیسارہا،آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتادیا

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ہی زبردست تجربہ رہا۔لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے

ٹیسٹ اور سیریز میں فتح کے بعد آن لائن پریس کانفرنس میں پیٹ کمنز نے کہا کہ ملک سے باہر کرکٹ سیریز جیتنے پر مطمئن اور خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولرز پر مکمل اعتماد تھا، ان کنڈیشنز میں وکٹیں حاصل کریں گے، ملک سے باہر سیریز میں کامیابی حاصل کرنے سے اعتماد ملتا ہے۔آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی سے ملنے والا اعتماد آئندہ سیریز میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ آپ ہر

ٹیسٹ میں رزلٹ کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف ہمیں رزلٹ ٹیسٹ سیریز کے آخر میں ملا۔پیٹ کمنز نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ اچھی کی، ہم نے ایشز سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی، کسی ایک کا نام لینا مشکل ہوگا، یہاں کرکٹ کا بہت ہی زبردست تجربہ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔