Categories
Uncategorized

عبد اللہ شفیق اور امام الحق کا اچھا سٹارٹ دیکھ کر محمد حفیظ خوش! قومی ٹیم کو جیتنے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ حفیظ نے بتا دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جا رہے اسٹریلیا اور پاکستان سیریز کے تیسرے میچ کے چھوتھے دن پر اسٹریلیا نے اننگز ڈکلیئر کر کے پاکستان کو 351 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنائے اب پاکستان کو آخری دن پر جیت کے لئے 94 اووز میں 278 رنز درکار ہیں۔

اسی پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی اوپنرز کی جانب سے اچھی کوشش! اب اس ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر خاص کوشش کی ضرورت ہے۔

ٹیم پاکستان کے لیے نیک تمنائیں کہ ان کے حق میں مثبت نتیجہ نکلے۔ چلو لڑکوں یہ کر کے دکھاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔