Categories
Uncategorized

!آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا پاکستان سیریز کے خلاف بڑا پلان تیار

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کا انتظار کر رہے ہیں دونوں سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے-

کپتان فنچ نے مزید یہ کہا کہ پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے دونوں ملکوں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گیں-

ایرون فنچ نے اپنے پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی 2023 کے عالمی کپ کی تیاری پاکستان ون ڈے سیریز سے ہی شروع کر رہے ہیں پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گیں تاکہ اپنی ٹیم کا مورال ہائی کرسکیں اور ورلڈکپ 2023 کی تیاری کو بہتر بنا سکیں-

ایرون فنچ نے مزید یہ کہا کہ ان کی ٹیم زیادہ تر پچھلے کچھ دنوں میں ٹی ٹوئینٹی کرکٹ سے منسلک رہی ہے لیکن ون ڈے کرکٹ کے حوالے سے بھی کپتان فنچ نے اپنی ٹیم کی قابلیت پر مکمل اعتماد ظاہر کیا کہ آسٹریلوی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی-

کپتان فنچ نے اپنی فٹنس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز کرنا چاہتے تاکہ انکے رنز سے ٹیم آسٹریلیا استفادہ حاصل کرسکے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔