Categories
Uncategorized

نہیں چاہتا ثانیہ کبھی عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرے: شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگر ثانیہ پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرتی ہیں تو کبھی

نہیں چاہوں گا کہ وہ اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کریں۔شعیب ملک نے اپنے خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا جہاں ثانیہ اور شعیب کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔پروگرام میں اسپورٹس کی اس جوڑی سے ذاتی زندگی سمیت ان کے کیرئیر سے متعلق متعدد سوالات کیے گئے جن کا دونوں نے جواب دیا۔ اسی دوران شعیب ملک سے ان کی بالی وڈ کی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں سوال پوچھاگیا۔اس سے پہلے کہ شعیب جواب

دیتے، ثانیہ نے یکدم کہا کہ کرینہ کپور جس پر کرکٹر نے تائید کی اور بتایا کہ انہیں کرینہ خاصی پسند ہیں۔میزبان نے شعیب ملک سے پاکستان کی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ گو وہ مجھ سے بہت چھوٹی ہیں لیکن انہیں پسند کرتا ہوں اور وہ ہیں ہانیہ عامر، لیکن اگر میں نے کبھی شوبز میں ڈیبیو کیا تو اپنی بہترین دوست اشنا شاہ کے ساتھ کرنا چاہوں گا۔عدنان صدیقی کیساتھ ثانیہ کو کام کرتے نہیں دیکھنا چاہتا: سابق کپتان،شو کے میزبان اداکار آغا علی نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ اگر کبھی ثانیہ مرزا اداکاری کی دنیا میں آئیں تو وہ کون سا اداکار ہوگا جس کے

ساتھ آپ انہیں کام کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہیں گے؟سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کافی سوچا اور پھر جواب دیا کہ وہ عدنان صدیقی ہوں گے، عدنان میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن میں نہیں چاہوں گا کہ ثانیہ کبھی ان کے ساتھ کام کرے، جس پر ثانیہ مرزا نے وجہ پوچھی تو شعیب نے کہا کہ یہ تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔شعیب ملک نے ایک سوال پر یہ بھی کہا کہ عدنان صدیقی کے دوست ہمایوں سعید کے ساتھ ثانیہ کو اداکاری کرتے دیکھنا چاہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔