Categories
Uncategorized

آسٹریلوی میڈیا اور سابق کپتان کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر پھٹ پڑے

آسٹریلوی میڈیا اور سابق کپتان نے کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر پیٹ کمنز کی کپتانی پر سوالات اٹھادئیے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان نے 170 اوورز سے زیادہ کھیلے اور میچ کا ڈرا ہونا پاکستان ٹیم کیلئے جیت ہے، کپتان پیٹ کمنز کو کچھ مختلف کرنا چاہیے تھا اور کراچی ٹیسٹ جیتنا چاہیے تھا۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کے بعد کپتان پیٹ کمنز کو اب سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑیگا کیونکہ پاکستان کو آؤٹ کرنے کیلئے چوتھے اور پانچویں دن میں بہت وقت تھا مگر آسٹریلیا نے کیچزڈراپ کیے ، اسٹیو اسمتھ اورعثمان خواجہ نیچانس مس کیے۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کاکہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پاس پاکستان کو آؤٹ کرنے کے لیے بہت اوورز تھے، چانس مس کرنے پر یقینی طور پر ٹیم کو سخت مایوسی ہوئی ہوگی۔مائیکل کلارک نے کہا کہ کیا پاکستان کو فالو آن نہیں کرنا چاہیے تھا؟ آسٹریلیا کو یہ ٹیسٹ میچ ہرصورت میں جیتنا چاہیے تھا، موجودہ صورتحال میں کئی سوالات کپتان سے پوچھیں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔