Categories
Uncategorized

کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کی سنچری پر کرکٹ شائقین کے لیے تحفے کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداحوں کو کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر تحفہ ملے گا۔

دنیا کی سب سے بڑی انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس نے شاندار سنچری اسکور کرنے پر برطانیہ کے کرکٹ شائقین کو تحفہ دینے کا وعدہ کرلیا۔بابر اعظم کراچی ٹیسٹ میں جب مردِ بحران بنے تو گرے نکولس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اگر بابر اعظم سنچری اسکور کرلیتے ہیں

تو ہم ان کی ذاتی خصوصیات میں سے ایک Vapor 1.3 بلا دیں گے۔جب قومی کپتان نے اپنی سنچری مکمل کی تو آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بابر نے یہ کر دکھایا، بابر کی سنچری شاندار رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔