Categories
Uncategorized

محمد رضوان اور شاہین کی پشتو میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان اور شاہین کی پشتو میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں رضوان کو شاہین سے کسی کو مخاطب کرکے اشاروں میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں پوچھا گیا کہ کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ محمد رضوان پشتو میں کیا کہہ رہے ہیں؟ تو آئیے ہم کو بتادیتے ہیں کہ رضوان نے پشتو میں شاہین سے کیا کہا۔ گفتگو سے قبل ہوا کچھ یوں کہ اسٹیڈیم میں کچھ تماشائی سائٹ اسکرین (بیٹسمین ویو) کے سامنے آکر چہل قدمی کرنے لگے لہٰذا رضوان نے شاہین کی توجہ اْن لڑکوں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے پشتو میں کہا کہ ان لڑکوں کو بتاؤ کہ یہ پارک میں نہیں ہیں کہ بیٹسمین ویو کے سامنے چہل قدمی کریں۔

رضوان کا کہنا تھا کہ انہیں بتاؤ کہ اسٹیڈیم میں اس جگہ جانے کی اجازت نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔