Categories
Uncategorized

پچ پر تنقید، چئیرمین پی سی بی نے نیا قانون متعارف کروا دیا

رمیز راجا نے کمنٹیٹرز کو دوران کمنٹری بھی پچ پر تنقید کرنے سے روک دیا ہے، پچ پر تنقیدی تجزیہ نہیں ، صرف کرکٹ پر بات کریں :چئیرمین پی سی بی

لاہور ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کمنٹیٹرز کو کمنٹری کے دوران بھی پچ پر تنقید کرنے سے روک دیا۔ جی این این نیوز کے ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) رمیز راجا نے نیا قانون متعارف کروا دیا ، کراچی میں جاری میچ کے ہر سیشن کے بعد پچ رپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجا نے کمنٹیٹرز کو کمنٹری کے دوران بھی پچ پر تنقید کرنے سے روک دیا ہے۔ رمیز راجا نے کمنٹیٹرز کو پیغام دیا کہ پچ پر تنقیدی تجزیہ نہیں ، صرف کرکٹ پر بات کریں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے کیوریٹرز کو سرزنش کی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔