Categories
Uncategorized

کراچی ٹیسٹ میں بھی وکٹیں لینے کی کوشش کی لیکن ۔۔۔۔محمد رضوان نے اندر کی بات بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ لڑکوں نے وکٹیں لینے کی کوشش کی مگر پچ سےاتنی مد

دنہیں ملی، انہوں نے کہا کہ ہم نے نیگیٹو نہیں کھیلا، ٹیم نے رنز روکنے کا فیصلہ کیا، اس لیے حکمت عملی اپنائی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کھیل اختتام پر میڈیا بریفنگ میں محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا نے آج پہلے سیشن میں نئے بال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رنز بنائے۔وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے، آسٹریلیا کو کل جلدی آؤٹ کرکے بڑا سکور سیٹ کریں، وکٹ کیپرز کی انگلیوں پر تو چوٹ لگتی رہتی ہے، درد سہنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے، پہلے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 3 وکٹ پر 251 رنز بنالیے ہیں، عثمان خواجہ 127رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔