Categories
Uncategorized

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے کتنے رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ہر ڈیکلیئر کردی، پاکستان

کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ مہمان ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل گزشتہ روز کے اسکور 505 رنز 8 کھلاڑیوں آؤٹ سے شروع کیا تو شاہین شاہ نے 28 رنز بنانے والے مچل اسٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی۔ٹیم کا اسکور 556 رنز ہوا تو وکٹ پر 34 رنز بنا کر موجود کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کردی ۔پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 اور ایلکس کیری 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف

اور ساجد خان نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ شاہین آفریدی ، نعمان علی،حسن علی اور کپتان بابر اعظم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔